Brailvi Books

قسط28:سالگرہ منانے کا طریقہ
1 - 30
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط
سالگرہ منانے کا طریقہ(1) 
شیطان لاکھ سُستی دِلائے یہ رِسالہ(۳۲ صَفحات) مکمل پڑھ لیجیے اِنْ  شَآءَ اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ   معلومات کا اَنمول خزانہ  ہاتھ آئے  گا ۔ 
دُرُود شریف کی فضیلت
فَرمانِ مُصطفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ہے :  مجھ پر دُرُود شرىف پڑھو اللہ پاک تم پر رَحمت بھىجے گا ۔ (2)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!	صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
سالگرہ کس اَنداز سے مَنانی چاہیے ؟ 
سُوال : آپ کے رضاعی پوتے حسن رضا عطاری بن علی رضا  مَاشَاءَ اللہ 13جمادی الاولیٰ 1440سِنِ ہجری کو تین سال کے ہوئے ۔ اس حوالے سے ایک تقریب کا اِہتمام کیا گیا ، جس میں نہ کیک کاٹا گیا اور نہ ہی اِس طرح کی دِیگر چیزیں ہوئیں بلکہ نعت خوانی اور نیاز کا اِہتمام کیا گیا ۔  یہ اِرشاد فرمائیے کیا ہم اس  موقع کو بھی حُصُولِ 



________________________________
1 -    یہ رِسالہ  ۱۳جمادی الاولیٰ ۱۴۴۰؁ھ بمطابق 19جنوری 2019 کو عالمی مَدَنی مَرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ(کراچی)میں ہونے والے مَدَنی مذاکرے کا تحریری گلدستہ ہے ، جسے اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ کے شعبے ’’فیضانِ مَدَنی مذاکرہ‘‘نے مُرتَّب کیا ہے ۔  (شعبہ فیضانِ  مَدَنی مذاکرہ)  
2 -    الکامِل لابنِ عَدِی، عبدالرحمٰن بن القطامی، ۵  / ۵۰۵ دار الکتب العلمیة  بیروت