Brailvi Books

قسط27: چور بازار سے چیزیں خریدنا کیسا؟
23 - 30
	 حق جاننا کىسا ؟ 
جواب  : جب ہم خود خبریں دیکھنے   سے ڈرتے ہىں تو پھر دُوسروں کو صَراحت کے ساتھ اس کی اِجازت کس طرح دے سکتے ہیں ۔ عام طور پر عورتیں خبریں دے رہی ہوتی ہیں اور ان خبروں  میں بے پردگیاں ، میوزِک اور پتا نہیں کیا کیا ہوتا ہو گا! نیز محکمہ موسمیات والے عِلمِ توقیت کے حِساب سے پیشن گوئیاں کر رہے ہوتے ہیں جن کا صحیح ہونا ضَروری نہیں ہے ، بعض اوقات بلکہ اکثر میں نے ان پیشن گوئیوں کو غَلَط ہوتے دیکھا ہے ۔ بسااوقات محکمہ موسمیات والے کہتے ہیں کہ کل مُوسلا دھار بارش ہو گی مگر بارش بالکل ہی نہیں ہوتی ، ان کی پیشن گوئیاں ایسی بھی ہوتی ہیں ۔ بہرحال محکمہ موسمیات والوں  کے اُصول ہوتے ہیں جن کے حِساب  سے وہ  پیشن گوئیاں  کر  رہے ہیں تو ان کی پیشن گوئیوں کو کیسے حق سمجھا جائے جبکہ وہ حق ہوتی ہی نہیں ہیں  ۔ آپ خود  تجربہ کر  کے دیکھ لیجیے آپ  کو حق و باطل کا پتا چل جائے گا  ۔ حق وہی ہے جو میرے رَبّ نے فرمایا ہے اور جو میرے مصطفے ٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا ہے ۔ یاد رَکھیے !یہاں اِیمان و کفر والا حق مُراد نہیں ہے ۔ 
موسم کی صورتِ حال دیکھ کر اِجتماعات کا اِنعقاد کیا جائے 
سُوال :  اگر کسی سوفٹ وئیر یا کسی مُلک کے محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی 80 یا 90 فیصد دُرُست ہوتی ہو اوروہاں کے رہنے والے کوئی تقریب یا اِجتماع رکھنے سے پہلے یہ