Brailvi Books

قسط27: چور بازار سے چیزیں خریدنا کیسا؟
22 - 30
 ہے ۔ یاد رَکھیے !  اگر کسی کے مُنہ میں بَدبو ہو اور کوشش کے باوجود ختم نہ ہو سکے تو وہ اِعتکاف میں ہونے کے باوجود مسجد میں نہیں رہ سکتا اسے مسجد سے جانا پڑے گا ۔ اِسی طرح اگر کوئی  تین دِن یا جتنے بھی دِن کے لیے مسجد میں آیا ہو اور یقین ہو جائے کہ مُنہ میں بَدبو ہے تو فوراً مسجد سے نکل جائے ۔ (1)  کئی لوگ فارغ ہونے کی وجہ سے مسجد میں ہوتے ہیں اور کھانا بھی زیادہ کھاتے ہیں اس سے بھی مُنہ میں بَدبو ہونے کی بیماریاں پیدا ہوسکتی ہیں ۔  لہٰذا جن کے ساتھ مُنہ کی بَدبو کے مُعاملات ہوں  انہیں چاہیے کہ  وہ اس کا عِلاج کریں اور خوب اِحتیاط رکھیں  کیونکہ  یہ بَدبو صفائی کی کمی کی وجہ سے آتی ہے ۔  
مسلمان کی قبر پر تھوکنا کیسا؟
سُوال : اگرکوئی شخص قبر پر تھوکتا ہو تو  اس کے لیے  کیا حکم ہے ؟ (ہند سے سُوال)
جواب : مسلمان کی قبر پر تھوکنا اس کی توہین ہے ۔ 
پانی کے کاروبار کا حکم
سُوال : پانی کا کاروبار کرنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب : جائز ہے ۔ 
خبریں دیکھنا اور پیشن گوئیوں کو حق جاننا کیسا؟
سُوال : خبروں  مىں موسم کا حال دىکھنا کىسا ہے ؟نیز محکمہ موسمیات کی  پىشن گوئىوں کو



________________________________
1 -    مسجدیں خوشبو دار رکھئے ، ص۴ ماخوذاً مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی