دیکھتے ہوں کہ فُلاں دِن اس وقت بارش ہو گی لہٰذا اُس دِن وہ باہر کوئی تقریب نہیں رکھ سکیں گے تو اس طرح پیشن گوئیوں کے سبب اپنی تقریب کو کینسل کرنا کیسا ہے ؟
جواب : پیشن گوئیوں کا 80 یا90 فیصد صحیح ہونا حق تو نہ ہوا بلکہ اس میں حق و باطل کا مکس ہونا ہے ۔ پیشن گوئیاں 100فیصد تو کہیں دُرُست ثابت نہیں ہوتیں لہٰذا ان پر یقین نہیں کرنا چاہیے ۔ البتہ اگر کسی مُلک میں رہنے والے اِحتیاطاً اِجتماع نہیں رکھتے تو کوئی حَرج نہیں بلکہ میرا مشورہ یہ ہے کہ اس دِن اِجتماع نہ رکھا جائے کہ بسااوقات پیشن گوئیاں دُرُست بھی ہو جاتی ہیں تو کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ بہت بڑا اِجتماع یا شادی کی تقریب رکھیں اور پھر بارش کے کروڑوں قطرے آپ پر نچھاور ہونا شروع ہو جائیں اور یوں آپ پر نچھاور ہونے والے پُھول کم پڑ جائیں اور بارات اِدھر ہو اور دولہا اُدھر لہٰذا ایسی صورت میںRisk (یعنی خطرہ) نہیں لینا چاہیے ۔
مُردہ بچے کو بھی قبرستان میں دَفن کیا جائے
سُوال : پنجا ب مىں دىکھا گىا ہے کہ جب بچہ بے جان پىدا ہوتا ہے تو اس کو قبرستا ن مىں نہىں دَفناتے ، اِس بارے مىں راہ نُمائى فرما دیجیے ۔
جواب : اگرچہ قبرستان مىں دَفنانا شرط نہىں ہے لىکن قبرستان مىں دَفنانا منع بھی نہىں ہے بلکہ قبرستان کے عِلاوہ کہىں اور دَفن کرنے سے شاىد قانونی طور پر مَسائل