Brailvi Books

قسط27: چور بازار سے چیزیں خریدنا کیسا؟
10 - 30
	مىں مہندى لگائی تو لگانے والا گناہ گار ہوگا ۔ (1)البتہ بچے کو اس کا گناہ نہىں ملے گا بلکہ نابالغ کا کوئی بھی گناہ نہىں لکھا جاتا ۔  لڑکى اگرچہ اىک دِن کی بچى ہو اسے  مہندى لگانے مىں کوئى حرج نہىں ہے ۔ 
نیک نمازی بننے کا طریقہ
سُوال :  نماز، روزے اور دِىن کا  پابند ہو جانے کا کوئی عمل بتا  دیجیے ۔ (مصطفے ٰ آباد، رائے ونڈ مَرکز الاولیا لاہور سے سُوال) 
جواب : نیک نمازی بننے کے لىے نماز روزے اور دِیگر نىکىوں کے فَضائِل جاننے چاہیے ۔  یُوں ہی فَرائض جىسے نماز، رَمضان شرىف کے فرض روزے وغیرہ چھوڑنے  کے عذابات کا مُطالعہ کیا جائے ۔  نىکىوں کے فَضائِل پڑھنے سے نیکیاں کرنے کا ذہن بنے گااور  گناہوں کے عذابات پڑھنے سے گناہوں سے بچنے کا ذہن بنے گا ۔  
دُنیا میں آنے کا مقصد پیشِ نظر رکھیے 
نیک نمازی بننے کے لیے اپنى زندگى کے مقصد کو ذہن مىں دُہرایا جائے کہ مىں دُنیا میں کىوں آیا؟ ظاہر ہے ہم دُنیا میں عبادت کے لیے پیدا کیے گئے ہیں جیسا کہ قرآنِ پاک میں ہے  : (وَ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَ الْاِنْسَ اِلَّا لِیَعْبُدُوْنِ(۵۶))(پ۲۷، الذّٰریٰت : ۵۶) ترجمۂ کنزالایمان : ”اور میں نے جن اور آدمی اتنے ہی )اسی لئے ( بنائے کہ میری بندگی کریں ۔ “پھر دوسروں کی موت کو یاد کر کے تَصَوُّر کرے کہ فُلاں 



________________________________
1 -    بہارِ شریعت ، ۳ / ۴۲۸، حصہ : ۱۶