Brailvi Books

قسط27: چور بازار سے چیزیں خریدنا کیسا؟
11 - 30
نوجوان کىسے ہنس ہنس کر باتىں کرتا تھا، اچانک اس کا ىُوں حادِثہ ہو گىا اور وہ  قبر مىں سَما گىا، فُلاں کا جوانى میں بڑا نام تھا لیکن اب  بڑھاپے مىں ایک کونے مىں پڑا ہوا ہے ، کوئى اس کا بھاؤ بھى نہىں پوچھتا ۔  ىہ  سب کچھ دُنىا مىں ہو رہا ہے ۔  ان چىزوں پر غور کرنے سے بھى نىکىوں کى طرف رَغبت ملتى اور گناہوں سے نفرت پىدا ہوتى ہے ۔  
نیک بننے کے لیے دُعا اور وَظیفہ 
حدیثِ پاک میں ہے  : اَلدُّعَآءُ سِلَاحُ الْمُؤمِنِ یعنی دُعا مؤمن کا ہتھىار ہے ۔ (1) لہٰذا بندے کو چاہیے کہ ہر نماز کے بعد گِڑ گِڑا کر دُعا کرے کہ اللہ پاک اسے گناہوں سے نفرت اور نجات عطا فرما کر اس کے دِل کو عبادت مىں لگا دے ۔  مَزىد ىہ کہ روزانہ ”یَااَللہ“اىک ہزار (1000)بار پڑھا جائے ۔  جب ىہ روزانہ پڑھتے رہىں گے تو اِنْ شَآءَاللّٰہ عبادت مىں دِل بھی لگے گا اور دُعائىں بھى قبول ہوں گى ۔  
نیک بننے کے لیے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو جائیے 
نیک نمازی بننے کے لیے دعوتِ اسلامى کے مَدَنى ماحول سے وابستہ ہو جائیے ۔  عاشقانِ رَسُول کے ہمراہ سُنَّتوں کی تَربیت کے مَدَنى قافلوں مىں سفر کیجیے ۔  ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجتماع مىں پابندى سے حاضِرى دیجیے اور مَدَنى چىنل دىکھتے



________________________________
1 -    مجمع الزوائد، کتاب الادعیة، باب الاستنصار بالدعاء، ۱۰ / ۲۲۱، حدیث : ۱۷۱۹۹ دار الفکر بیروت