Brailvi Books

قسط27: چور بازار سے چیزیں خریدنا کیسا؟
9 - 30
کیا توبہ کے لیے نیت شرط ہے ؟
سُوال : کیا اللہ پاک سے توبہ کرنے  کے لىے نىت کا پہلے سے ہونا ضَرورى ہے ؟
جواب : توبہ کے لىے نىت کا ہونا ضَرورى ہے ۔ اگر  پتا ہى نہىں ہے کہ مىں اللہ پاک سے مُعافى مانگ رہا ہوں تو پھر مُعافى ہوئى کہاں؟توبہ مىں شرمندگى بھى ہونی چاہىے کہ شرمندگى بھى اس کا رُکن ہے ۔  جس بات سے توبہ کر رہا ہے آئندہ وہ بات نہ کرنے کا ذہن مىں ہونا چاہىے ۔ یہی باتیں توبہ کی نىتىں ہىں ۔ اگر ىہ نہىں ہوں گى تو پھر توبہ قبول نہىں ہو گى ۔  
کیا مہندی لگانا مَرد پر حرام ہے ؟
سُوال : مىں نے مہندى لگائی توکچھ دوستوں نے کہا کہ اِسلام مىں مَرد پر مہندى لگانا حرام ہے ۔  اِس کے متعلق راہ نُمائی فرما دىجیے ۔ 
جواب : ”مَرد کو مہندى لگانا حرام ہے “اِس طرح کا جُملہ نہىں بول سکتے کیونکہ مَرد کو داڑھى اور بالوں مىں مہندى لگانا جائز ہے ۔ البتہ مَرد کو اُن مقامات پر مہندى لگانا حرام ہے جن مقامات پر عورتىں زىنت کے لىے مہندی لگاتى ہىں مثلاً عورتیں ہاتھ اور  پاؤں زىنت کی خاطر مہندی سے رنگتی ہیں تو مَرد کو مہندی سے ہاتھ پاؤں رنگنا حرام ہے ۔ (1)لڑکا اگرچہ دودھ پىتا بچہ ہو اگر اس کو بھى ہاتھ پاؤں  



________________________________
1 -    مراٰ ۃالمناجیح، ۶ / ۱۵۲ ماخوذاً