اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط
بازو پر ٹیٹو (Tattoo)بنانا کیسا؟ (1)
شیطان لاکھ سُستی دِلائے یہ رِسالہ(۴۱صَفحات) مکمل پڑھ لیجیے اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ معلومات کا اَنمول خزانہ ہاتھ آئے گا ۔
دُرُود شریف کی فضیلت
فَرمانِ مصطفے ٰصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ہے :جس نے کتاب مىں مجھ پر دُرُودِ پاک لکھا تو جب تک مىرا نام اس مىں رہے گا فرشتے اس کے لىے اِستغفار ( ىعنى بخشش کى دُعا) کرتے رہىں گے ۔ (2)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
بازو پر ٹیٹو(Tattoo)ونقش ونگار بنانا کیسا؟
سُوال:بازو پر ٹىٹو (ٹَے ۔ ٹُو)(3)بنوانا کیسا ہے ؟ نیز بازو پر ٹیٹو اور نقش و نگار بنے ہوں تو کیا نماز ہو جاتى ہے ؟
________________________________
1 - یہ رِسالہ ۲۲ رَبیع الآخر ۱۴۴۰ ھ بمطابق 29دَسمبر 2018 کو عالمی مَدَنی مَرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ (کراچی)میں ہونے والے مَدَنی مذاکرے کا تحریری گلدستہ ہے ، جسے اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ کے شعبے ’’ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ ‘‘ نے مُرتَّب کیا ہے ۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)
2 - معجمِ اوسط، من اسمه احمد، ۱ / ۴۹۷، حدیث:۱۸۳۵ دار الکتب العلمية بیروت
3 - وہ نیلا یا سُرخ نشان جو بَدن کے کسی حصے پر گُدوایا جاتا ہے ۔ (فیروز اللغات، ص۴۶۴ مرکز الاولیا لاہور)