Brailvi Books

قسط20: اِنتقال پرصَبر کا طریقہ
7 - 45
 وسیع اِنتظام کیا جاتا ہے  ۔ ان ممالک میں بجلی کے Voltage(وولٹج یعنی بَرقی طاقت)زیادہ ہونے کے سبب  لائٹوں کی چمک زیادہ ہوتی ہے جبکہ ہمارے مُلک پاکستان میں Voltage(وولٹج یعنی بَرقی طاقت) کم ہونے کے سبب لائٹوں کی ویسی چمک نہیں ہوتی لیکن پھر بھی دُنیوی Event(یعنی تقریب) کے سلسلے میں لگائی گئی لائٹوں کو جى بھر کر دیکھنے کا دِل نہیں کرتا جبکہ جَشنِ وِلادت کا اىک پرچم بھى لہرا رہا ہو تو ہمارے دِلوں کو لبھا رہا ہوتا ہے ۔ یہ ساری نسبت کی بات ہے کہ ىہ لائٹنگ سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کى محبت اور عشق مىں لوگ لگاتے ہىں، اسے  دىکھنے کو جى چاہتا ہے ۔ 
اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ چَراغاں کیجیے 
سُوال : چَراغاں کرتے وقت کیا کیا نیتیں ہونی چاہئیں؟ (1) 
جواب : چَراغاں کرنے کے لیے اچھى نىتىں کرنی چاہئیں مثلاً عظمتِ رَسول کی خاطِر چَراغاں کر رہا  ہوں، محبوب کا جَشنِ وِلادت مَناکر اللہ پاک کی بڑى نعمت کا چرچا کروں گا، سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کى محبت مزىد بڑھنے کا سامان کروں گا، اِس طرح کی اچھى اچھى نىتیں کرنی چاہئیں ۔  جتنى  نىتیں زیادہ ہوں گی اتنا ہی ثواب بھی زیادہ ملے گا ۔  بہت سے لوگ جَشنِ وِلادت تو مَناتے ہیں لیکن اچھی



________________________________
1 -    یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیرِاہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ  ہی ہے ۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)