Brailvi Books

قسط20: اِنتقال پرصَبر کا طریقہ
8 - 45
	 نیتوں کی طرف توجہ نہیں ہوتی یا پھر دِکھانے اور اپنی  واہ وا کروانے کی بُری نیتیں کر کے اپنا ثواب ضائع کر دیتے ہیں ۔  
سڑکوں اور گلیوں میں گیٹ وغیرہ بنانا کیسا؟ 
سُوال : سڑکوں اور گلیوں میں گیٹ اور نعلینِ پاک  وغیرہ بنا کر سجاوٹ کرنا کیسا؟ (1) 
جواب : جب میں (13 رَبیع الاوّل ۱۴۴۰؁ ھ بمطابق 2018ء کو)سجاوٹ دیکھنے کے لیے نکلا تو بعض جگہ سڑکوں پر گىٹ اور کمانىں بنی دىکھىں ۔ بعض جگہ بڑے بڑے نقشِ نعلینِ پاک ڈنڈے گاڑ کر لگائے گئے تھے  ۔ اىک تو وىسے ہى گلى چھوٹى اور پھر ىہ سب بھی لگا دیں گے تو چلنے والوں کے لیے راستہ تنگ ہو جائے گا ۔ پھر یہ چیزیں لگانے کے لیے روڈوں ، گلىوں اور فٹ پاتھ کو کھودا جاتا ہے  ۔ اگر کوئی کہے کہ گورنمنٹ کى زمىن ىا فٹ پاتھ ٹوٹتى ہے تو کیا ہوا؟ گورنمنٹ عوام کى ہے تو یوں زمین ہماری  ہی ہوئی  ۔ تو ایسوں کو یہی کہا جا سکتا ہے کہ پھر روڈ کے بىچ مىں مکان بنا  کر دیکھ لو! گورنمنٹ تو بعد مىں آئے گی، عوام خود ہی سمجھا دے گى  کہ زمین کس کی ہے ؟ 
عوام کی بھلائی پر مشتمل اَحکامات
بہرحال گورنمنٹ کے اِس طرح کے جو بھی اَحکامات ہوتے ہیں کہ راستہ



________________________________
1 -    یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیرِاہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ  ہی ہے ۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)