Brailvi Books

قیامت کا امتحان
12 - 34
T.V.کب ایجاد ہوا؟ 
	لوگوں کو مزیدعیّاشیوں میں دھکیلنے کیلئے شیطان نے 1925؁ء میں T.V. چلوا دیا۔ شُروع شُروع میں یہ غیر مسلموں کے پاس ہی تھا،  اس کے بعد مسلمانوں کے پاس اور پاکستان میں بھی آ پہنچا۔ شُروع شُروع میں بڑے شہروں کے خاص خاص پارکو ں وغیرہ میں لگایا جاتا تھا اور اس پر لوگوں کی بھیڑ لگی ہوتی تھی،  پھر آہستہ آہستہ اس نے گھروں میں گُھسنا شروع کردیا، لیکن ابھی وہ بلیک اینڈ و ائٹ تھا،  اس کے بعد مزیدتفریح کیلئے رنگین T.V. بھی ایجاد ہو گیا۔ پھر کچھ عرصے بعد پاکستان میں V.C.R. کی آمد ہوئی اور  گھروں میں غیر قانونی سینما گھر کھل گئے اور لوگ چُھپ کر دس دس روپے میں فلمیں دیکھنے لگے۔انہیں دنوں اخبار وں میں یہ خبر آئی کہ کراچی کیلئے V.C.R .کے اتنے اتنے لائسنس جاری کردئیے گئے! اب فلمیں دیکھنے کاجو ’’  جرم ‘‘  لوگ رشوتیں دیکر اور چُھپ چُھپ کرکرتے تھے اُسی گناہ کو مَعَاذَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ’’ قانونی تحفُّظ ‘‘  حاصِل ہوگیا !   اور طرح طرح کی گناہوں بھری گندی فلموں کی نحوستیں لئے  V.C.R.گھر گھر آگیا۔یاد رکھئے ! ا گر مُلکی قانون کسی گناہ کو جائز کردے تو وہ جائز نہیں ہوجاتا۔
کب گُناہوں سے کنا را میں کروں گا یارب! 
نیک کب اے مِرےاللہ بنوں گا یا رب!