Brailvi Books

قیامت کا امتحان
11 - 34
 لذّاتِ نفسانی میں پھنسائے ہی رکھوں گا۔
سرورِ دیں لیجے اپنے ناتُوانوں کی خبر
نفس و شیطاں سیِّدا کب تک دباتے جائیں گے(حدائقِ بخشش شریف)
گناہوں کے آلات 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  پہلے پَہَل ریڈیوپاکستان پر ’’  آپ کی فرمائش ‘‘ کے عُنوان سے ریڈیو پر گانے سنائے جاتے تھے مگر ہر کسی کو اُ س کی اپنی مرضی کے مطابق پھر بھی گانا سننا نہیں ملتا تھا، پھر  ٹیپ ریکارڈر کا سلسلہ چلا اور ہر کوئی اپنی مَرضی کے گانے سننے لگا۔ہوسکتا ہے کہ کوئی کہے میں تو ٹیپ ریکارڈرمیں بیان اورنعتیں وغیرہ سنتا ہوں ،  آپ دُرُست فرماتے ہیں مگر میں اکثریَّت کی بات کررہا ہوں ،  یقینا اب ہزاروں بلکہ لاکھوں میں شاید کوئی مسلمان ایسا ہو جو فَقَط تلاوت ، نعتیں اور بیان سننے کیلئے ٹیپ ریکارڈ خریدتا ہو،  اکثریت گانے ہی سننے کیلئے لیتے ہیں ۔ بلکہ کئی بار سنّتوں کا درد رکھنے والے اسلامی بھائی مجھ سے اپنا دکھ بیان کرتے ہیں کہ ہم جب کبھی آپ کے سنّتوں بھرے بیان کی کیسٹ چلاتے ہیں ،  گھر والے لڑائی کر تے اور زبردستی فلمی گانوں کے کیسٹ چلاتے ہیں ہماری تذلیل کرتے اور سگِ مدینہ عفی عنہ کو بھی برا بھلا کہتے ہیں ۔آہ! !  
ٹھکرائے کوئی دُرکارے کوئی ،  دیوانہ سمجھ کر مارے کوئی
سلطانِ مدینہ لیجے خبر ہوں آپ کے خدمتگاروں میں