اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
قیامت کا امتحان(1)
شیطٰن لاکھ سُستی دلائے یہ بیان(34صفحات) مکمَّل پڑھ لیجئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّآپ اپنے دل میں مَدَنی انقلاب برپاہوتاہوا محسوس فرمائیں گے۔
دُرُود شریف کی فضیلت
شفیعُ الْمُذْ نِبِین رَحمَۃٌ لِّلْعٰلَمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ دلنشین ہے : ’’ جس نے صبح و شام مجھ پر دس دس باردُرُودِپاک پڑھابروزِقِیامت اُس کومیری شَفا عت نصیب ہوگی۔ ‘‘ ( مَجْمَعُ الزَّوائِد ج۱۰ ص۱۶۳ حدیث۱۷۰۲۲)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مَد َنی مُنّے کا خوف
آدھی رات کو ایک چھوٹا بچّہ اچانک اُٹھ بیٹھا اور چیخ چیخ کر رونے لگا۔ والد صاحب گھبرا کر بیدار ہوگئے اور بولے: اے میرے لال ! کیا ہو گیا؟ بچہّ روتے ہوئے بولا :
________________________________
1 - یہ بیان امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے باب المدینہ کراچی کے علاقے پیر کالو نی میں ہونے والے سنّتوں بھرے اِجتِماع (اندازاً جمادی الاولی ۱۴۲۲ھ / 26-07-2001) میں فرمایا تھا۔ترمیم و اضافے کے ساتھ تحریراً حاضرِ خدمت ہے۔ مجلسِ مکتبۃُ المدینہ