Brailvi Books

قانونِ شرِیعت
97 - 263
مسئلہ۱۰:  کوے کا جوٹھا مکروہ ہے۔  (بہار) 
مسئلہ۱۱:   باز ، شکرا، بہری، چیل کو اگر پال کر شکار کے لیے سکھالیا ہو اور چونچ میں نجاست نہ لگی ہو تو اس کا جوٹھا پاک ہے۔
مشکوک و مکروہ جوٹھے کے بعض اَحکام
مسئلہ۱۲:  گدھے، خچر کا جوٹھا مشکوک ہے اس سے وضو نہیں ہو سکتا۔  (1) 
مسئلہ۱۳:  جو جوٹھا پانی پاک ہے اس سے وضو اور غسل جائز ہے مگر جنب نے بغیر کلی کیے پانی پیا تو اس جوٹھے پانی سے وضو ناجائز ہے اس لیے کہ مستعمل ہوگیا۔
مسئلہ۱۴:  اچھا پانی ہوتے ہوئے مکروہ پانی سے وضو غسل مکروہ ہے اور اگر اچھا پانی موجود نہیں ہے تو کوئی حرج نہیں ۔
مسئلہ۱۵:  مکروہ جوٹھے کا کھانا پینا مالدار کے لیے مکروہ ہے، غریب  محتاج کوبلا کراہت جائز ہے۔  
مسئلہ۱۶:  اچھا پانی ہوتے ہوئے مشکوک پانی سے وضو غسل جائز نہیں اور اگر اچھا پانی نہ ہو تو مشکوک ہی سے وضو غسل کرے اور تیمم بھی کرے، اس صورت میں وضو و غسل میں بھی نیت کرنی ضروری ہے اورفقط تیمم یا فقط وضو و غسل کافی نہ ہوگا، بلکہ دونوں کرنا ہوگا۔ 
مسئلہ۱۷:  مشکوک جوٹھا کھانا پینا نہیں چاہیے۔ 
مسئلہ۱۸:  مشکوک پانی اچھے پانی میں مل جائے تو اگر اچھا پانی زیادہ ہے تو اس سے وضو ہوسکتا ہے، ورنہ نہیں ۔



________________________________
1 -      یعنی اس کے مزیل حدث ہونے میں شک ہے کہ حدثِ متیقن طہارتِ مشکوک سے زائل نہ ہوگا۔ ۱۲منہ