Brailvi Books

قانونِ شرِیعت
95 - 263
مسئلہ۱۶:  اگر نماز پڑھی اور جیب وغیرہ میں شیشی ہے جس میں پیشاب یا خون یا شراب ہے تو نماز نہ ہوگی۔  (منیہ وغیرہ)  
مسئلہ۱۷:  جیب میں انڈا ہے تو اگرچہ اس کی زردی خون ہوگئی ہو نماز ہوجائے گی۔  (منیہ وغیرہ)  
مسئلہ۱۸:  پیشاب پاخانہ کے بعد ڈھیلے سے استنجاء کرلیا پھر اس جگہ سے پسینہ نکل کر بدن یا کپڑے پر لگا تو بدن اور کپڑا ناپاک نہ ہوں گے۔  ( بہار شریعت)  
مسئلہ۱۹:  ناپاک چیزوں کا دُھواں اگر کپڑے یا بدن پر لگے تو کپڑا اور بدن نجس نہ ہوگا۔ 
                                                                                (عالمگیری و ردالمحتار وغیرہ) 
مسئلہ۲۰:   راستہ کی کیچڑ پاک ہے جب تک اس کا نجس ہونا معلوم نہ ہو تو اگر پاؤں یا کپڑے میں لگی اور بے دھوئے نماز پڑھ لی نماز ہوگئی مگر دھولینا بہتر ہے۔ (بہارشریعت) 
مسئلہ۲۱: سڑ ک پر پانی چھڑکا جارہا تھا زمین سے چھینٹیں اُڑ کر کپڑے پر پڑیں ، کپڑا نجس نہ ہوا لیکن دھولینا بہتر ہے۔  (بہار شریعت) 
جوٹھے اور پسینہ کا بیان 
کس کس کا جوٹھا پاک ہے؟
مسئلہ۱:   آدمی  ( چاہے جنب ہو یا حیض و نفاس والی عورت)  اس کا جوٹھا پاک ہے۔      (خانیہ و عالمگیری وغیرہ)