Brailvi Books

قانونِ شرِیعت
83 - 263
 سے پانی ڈالیں اور دوسری طرف سے بہہ جائے تو سب پانی کام کا ہوجائے گا۔ 
مسئلہ۱۴:  چھوٹے چھوٹے گڑھوں میں پانی ہے اور اس میں نجاست پڑنا معلوم نہیں تو اس سے وضو جائز ہے۔
پانی کے بارے میں کافر کی خبر کا حکم 
	کافر کی خبر کہ یہ پانی پاک ہے یا ناپاک ہے دونوں صورتوں میں پاک رہے گاکہ یہ اس کی اصلی حالت ہے۔ 
 مسئلہ۱۵:  کسی درخت یا پھل کے نچوڑے ہوئے پانی سے وضو جائز نہیں جیسے کیلے یا تربوز کا پانی اور گنے کا رس۔  
مسئلہ۱۶:  جس پانی میں تھوڑی سی کوئی چیز مل گئی جیسے گلاب، کیوڑہ، زعفران ، مٹی، بالو (1)  تو اس سے وضو و غسل جائز ہے۔
مسئلہ۱۷: کوئی رنگ یا زعفران پانی میں پڑ گیا کہ کپڑے رنگنے کے قابل ہوگیا تو اس سے وضو و غسل جائز نہیں ۔
مسئلہ۱۸:  پانی میں دودھ پڑ گیا کہ دودھ کے ایسا رنگ ہوگیا تو وضو و غسل جائز نہیں ۔
کنوئیں کا بیان
مسئلہ۱:  کنویں میں کسی آدمی یا جانور کا پیشاب یا بہتا ہوا خون یا تاڑی (2)   یا سینڈھی (3)  یا 



________________________________
1 -      ریت
2 -      ایک سفیدی مائل رس جوتاڑکے درخت سے ٹپکتاہے۔
3 -      اردو لغت ،۱۲/۳۷۳ پر سیندھی لکھا ہے،جس کے معنی ہیں: کھجور کے درخت کا رس جس کے پینے سے سرور  (خمار)  ہوتاہے نیز کھجور کی شراب کو بھی سیندھی کہتے ہیں۔