سے رنگ یا بو یا مزہ نہ بدل جائے۔
مسئلہ۱۱: بڑے حوض میں ایسی نجاست پڑی جو دکھائی نہ دے جیسے شراب پیشاب تو اس میں ہر طرف سے وضو کرسکتے ہیں اور اگر دیکھنے میں آتی ہو جیسے پاخانہ یا مرا ہوا جانور تو جس طرف وہ نجاست ہے اس طرف وضو نہ کرنا بہتر ہے دوسری طرف وضو کرے۔
مسئلہ۱۲: بڑے حوض میں ایک ساتھ بہت سے لوگ وضو کرسکتے ہیں اگرچہ وضو کا پانی اس میں گرتا ہو، لیکن ناک تھوک کھکھار کلی اس میں نہ ڈالنا چاہیے کہ نظافت (1) کے خلاف ہے۔
مَائِ مستعمل اور غسالہ کے اَحکام
جو پانی وضو یا غسل کرنے میں بدن سے گرا وہ پاک ہے مگر اس سے وضو اور غسل جائز نہیں ۔
مسئلہ۱۳: اگر بے وضو شخص کا ہاتھ یا اُنگلی یا پورا یا ناخن یا بدن کا کوئی ٹکڑا جو وضو میں دھویا جاتا ہے، بقصد یا بلا قصد دَہ دَردَہ سے کم پانی میں بے دھوئے ہوئے پڑ جائے تو وہ پانی وضو اور غسل کے لائق نہ رہا، اسی طرح جس شخص پر نہانا فرض ہے اس کے جسم کا کوئی حصہ بلا دُھلا ہوا پانی سے چھو جائے تو وہ پانی وضو اور غسل کے کام کا نہ رہا اگر دُھلا ہوا ہاتھ یا بدن کا کوئی حصہ پڑ جائے تو حر َج نہیں ۔
مَاء مستعمل کو کام میں لانے کا حیلہ
پانی میں ہاتھ پڑ گیا اور کسی طرح مستعمل ہوگیا اب یہ چاہیں کہ یہ کام کا ہوجائے تو اچھا پانی اس سے زیادہ اس میں ملادیں اور اس کا یہ طریقہ بھی ہے کہ اس میں ایک طرف
________________________________
1 - نظافت :پاکیزگی ، صفائی۔ (۱۲منہ)