Brailvi Books

قانونِ شرِیعت
75 - 263
 {۸} اتنا کم پانی خرچ کرنا کہ سنتیں ادا نہ ہوں 
 {۹} ایک ہاتھ سے منہ دھونا
 {۱۰} منہ پر پانی مارنا 
 {۱۱} وضو کے قطروں کو کپڑے یا مسجد میں ٹپکنے دینا
 {۱۲} وضو کی کسی سنت کو چھوڑ دینا
نواقض وضو یعنی وضو توڑنے والی چیزیں 
 {۱} پاخانہ  {۲}  پیشاب {۳} پیچھے سے ہوا کا نکلنا {۴}  کیڑا اور  {۵}  پتھری کا آگے یا پیچھے کے مقام سے نکلنا  {۶}  وَدی (1 )  اور  {۷}  مذی (2 )  اور {۸}  منی کا نکلنا  {۹} خون اور پیپ اور زرد پانی کا نکل کر بہنا  {۱۰}  کھانے یا پانی یا پت یا جمے خون کی منہ بھر قے  (3 )   {۱۱}  جنون (4 )   {۱۲}  غشی ،بے ہوشی ( 5)  {۱۳} اتنا نشہ کہ چلنے میں پاؤں لڑکھڑائیں ،  علاوہ نمازِ جنازہ کے کسی نماز میں  {۱۴}  قہقہہ (6 )  {۱۵} نیند (7 )   {۱۶} مباشرتِ فاحشہ  ( یعنی مرد اپنے آلہ کو تندی کی حالت میں عورت کی شرمگاہ یا کسی مرد کی شرمگاہ سے ملائے یا عورت عورت



________________________________
1 -      وَدی:وہ سفید رَطوبت جو پیشاب کے ساتھ نکلتی ہے۔ (۱۲منہ) 	
2 -      مَذی:وہ سفید رَطوبت جو شہوت کی حالت میں اِنزال سے پہلے نکلتی ہے۔ (۱۲منہ) 	
3 -      پتلے خون کی تھوڑی سی قے بھی وضو توڑ دے گی۔ (۱۲منہ) 	
4 -      جنون: یعنی پاگل ہوجانا۔ (۱۲منہ) 
5 -      بے ہوشی: خواہ نشہ کھانے سے ہو یا بیماری سے۔ (۱۲منہ) 	
6 -      قہقہہ: یعنی اتنی زور سے ہنسنا کہ آس پاس والے سن لیں اس سے نماز اور وضو دونوں جاتے رہیں گے۔ (۱۲منہ) 	
7 -      نیند :پوری طرح سوجانا، لہٰذا اونگھنے یا بیٹھے بیٹھے جھونکے لینے سے وضو نہیں جائے گا۔ (۱۲منہ)