عقیدہ۳۱: ام المومنین صدیقہ ( رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا) کو عیب لگانے والے کا حکم
اُم المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا کو اِفک کی تہمت لگانے والا قطعاً یقیناً کافر مرتد ہے۔ (شرح عقائد و تکمیل و ہندیہ وغیرہ)
عقیدہ۳۲: حضرات حسنین (رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا) اعلیٰ درَجہ کے شہداء میں سے ہیں اِن میں سے کسی کی شہادت کا منکر گمراہ بددین ہے۔
عقیدہ۳۳: حضرت امام حسین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کو باغی کہنے والے کا حکم
جو حضرت امام حسین (رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ) کو باغی کہے یا یزید کو حق پر بتائے وہ مردُود خارِجی مستحق جہنم ہے۔
یزید کا حکم
یزید کے ناحق ہونے میں کیا شبہ ہے البتہ یزید کو کافر نہ کہیں اور نہ مسلمان کہیں بلکہ سکوت کریں۔
عقیدہ۳۴: اِختلافاتِ صحابہ کا حکم
جو صحابہ و اہل بیت سے محبت نہ رکھے وہ گمراہ و بدمذہب ہے۔
مسئلہ:صحابہ کر ام رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُم میں آپس میں جو واقعات ہوئے ان میں پڑنا حرام و سخت حرام ہے ان کی لغزشات پر گرفت کرنا یا اِن کی وجہ سے اُن پر طعن یا اُن سے بداعتقادی ناجائز