Brailvi Books

قانونِ شرِیعت
61 - 263
اور اس کا قائل رافضی۔ 
حضراتِ شیخینکی توہین کا حکم 
	حضراتِ شیخین  (رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا)  کی توہین بلکہ اُن کی خلافت سے انکار ہی فقہاء کے نزدیک کفر ہے۔ 
حضرتِ مُعاوِیہ کو برا کہنے والے کا حکم 
عقیدہ۳۰:  کوئی وَلی کتنے ہی بڑے مرتبہ کا ہو کسی صحابی کے رُتبہ کو نہیں پہنچتا، حضرت علی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ سے حضرت امیر مُعاوِیہ  رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ کی جنگ خطائے اِجتہادی ہے جو گناہ نہیں اس لیے حضرت معاویہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ  کو ظالم، باغی سرکش یا کوئی بُرا کلمہ کہنا حرام و ناجائز بلکہ تبرا (1 ) و ر فض ہے۔ 
اہل بیت میں کون لوگ داخل ہیں ؟
	اہل بیت یعنی رسول اللّٰہ    صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ  وَسَلَّم کی بیویاں اور اولاد۔ صحابہ کی طرح ان کے بھی بہت فضائل آیات واحادیث میں آئے صحابہ و اہل بیت کی محبت رسول اللّٰہ    صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کی محبت ہے۔



________________________________
1 -      شیخین سے مراد حضرت ابوبکر و عمر  (رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا) ہیں ۔ ۱۲ (منہ) 
2 -      قال العلامۃ التفتازانی  (رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ) :فسبھم والطعن فیھم ان کان مما یخالف الادلۃ القطعیۃ  فکفر کقذف عائشۃ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا والا فبدعۃ  وفسق۔  (شرح عقائد)  ۱۲ (منہ)   (شرح العقائد النسفیۃ ، ص۳۳۷)