Brailvi Books

قانونِ شرِیعت
60 - 263
 راشدہ ہوئی اور اَخیر زمانہ میں حضرت امام مہدی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہکی ہوگی، حضرت امیر مُعاوِیہ  ( رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ)   اَوّلِ ملوکِ اسلام ہیں۔  (تکمیل الایمان وکمال ابن ہمام) 
عقیدہ۲۸:  افضل خلیفہ کون ہے ؟
	انبیاء و مرسلین  (عَلَیْہِمُ السَّلَام) کے بعد تمام مخلوقات ِالٰہی جن و اِنس و ملک سے افضل صدیق اکبر ہیں پھر عمر فاروقِ اعظم پھر عثمانِ غنی پھر مولیٰ علی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُم۔ جو شخص مولا علی  (کَرَّمَ اللّٰہُ وَجْہَہُ الْکَرِیْم)  کو صدیق رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ یا فاروق رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہسے افضل بتائے وہ گمراہ بدمذہب ہے۔ 
صحابہ و اہل بیت 
صحابی کس مسلمان کو کہتے ہیں ؟
	صحابی اس مسلمان کو کہتے ہیں جس نے رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِِ وَسَلَّم کے دربار  (خدمت)  میں حاضری دی اور ایمان کے ساتھ دنیا سے گیا، سب صحابی اہل خیر و صلاح ہیں اور عادِل و ثقہ ہیں، جب کسی صحابی کا ذکر ہو تو خیر ہی کے ساتھ ہونا فرض ہے۔  (1 ) 
عقیدہ ۲۹:  صحابی کی توہین کا حکم 
	کسی صحابی کے ساتھ بدعقیدگی گمراہی و بدمذہبی ہے، حضرت امیر مُعاوِیہ، حضرت عمرو بن عاص، حضرت وحشی  (رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُم)  وغیرہ کسی صحابی کی شان میں بے اَدَبی تبرا ہے 



________________________________
1 -      قال الامام الھمام قدوۃ علماء الاسلام  نجم الملۃ والدین عمر النسفی (عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی) :ویکف عن ذکر الصحابۃ  الا بخیر۔ ۱۲ (منہ) . (شرح العقائد النسفیۃ،ص۳۳۷)