Brailvi Books

قانونِ شرِیعت
59 - 263
 شرط نہیں، نہ یہ شرط کہ اپنے زمانہ میں سب سے افضل ہو۔
 مسئلہ۱: کب امام کی اطاعت فرض ہے؟
	امام کی اِطاعت مطلقاً ہر مسلمان پر فرض ہے، جبکہ امام کا حکم شریعت کے خلاف نہ ہو کہ شریعت کے خلاف حکم میں کسی کی اطاعت نہیں۔
 مسئلہ۲:  امام ایسا شخص بنایا جائے جو بہادر سیاستدان اور عالم ہو یا علماء کی مدد سے کام کرے۔
مسئلہ۳:  عورت اور نابالغ کی امامت جائز نہیں ۔
مسئلہ۴:  امام مبتلائے فسق  ( 1) ہونے سے معزول نہیںہوجاتا۔
خلفائے راشدین 
	رسول اللّٰہ    صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کے بعد آپ کے خلیفہ برحق و امام مطلق حضرت سَیِّدُنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ  ہیں، پھر حضرت عمر فاروق رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ، پھر حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ، پھر حضرت مولیٰ علی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ، پھر حضرت حسن رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ، اِن حضرات کی خلافت کو خلافت راشدہ کہتے ہیں اس لیے کہ ان صاحبوں نے حضور کی سچی نیابت کا پورا حق ادا کیا۔
عقیدہ۲۷:  خلافت راشدہ کی مدت 
	منہاجِ ( 2)  نبوت پر خلافت حقہ راشدہ تیس سال رہی، یعنی سیدنا امام حسن  ( رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ) کے چھ مہینے پر ختم ہوگئی، پھر امیر المومنین عمر ابن عبدالعزیز  (رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ)  کی خلافت



________________________________
1 -      فسق: گناہ۔ (۱۲منہ) 	
2 -      منہاج :طور طریقہ۔ (۱۲منہ)