Brailvi Books

قانونِ شرِیعت
55 - 263
 کفر نکالے گا کافر سمجھا جائے گا، اگرچہ یہ کہے کہ خالی زبان سے کہا دل سے نہیں، اسی طرح وہ باتیں جو کفر کی نشانی ہیں جب اُن کو کرے گا کافر سمجھا جائے گا جیسے جنیو ( 1) ڈالنا، چٹیا رکھنا، صلیب لٹکانا۔
کتنی بات سے آدمی مسلمان ہوتا ہے ؟
	مسلمان ہونے کے لیے اتنا کافی ہے کہ صرف دین اسلام ہی کو سچا مذہب مانے اور کسی ضروری دینی کا منکر نہ ہو اور ضروریاتِ دین سے کسی ضروری دینی کے خلاف عقیدہ نہ رکھتا ہو، اگرچہ تمام ضروریاتِ دین کا اس کو علم نہ ہو لہٰذا بالکل لٹھ گنوار جاہل جو اسلام اور پیغمبر ِاسلام (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)  کو حق مانے اور اسلامی عقیدوں کے خلاف کوئی عقیدہ نہ رکھے، چاہے کلمہ بھی صحیح نہ پڑھ سکتا ہو وہ مسلمان ہے مومن ہے کافر نہیں، البتہ نماز روزہ حج وغیرہ اَعمال کے ترک سے گنہگار ہوگا لیکن مومن رہے گا اس لیے کہ اَعمال ایمان میں داخل نہیں۔ 
 عقیدہ۲۲:  جو چیز بے شبہ حرام ہو، اُس کو حلال جاننا اور جو یقینا حلال ہو اس کو حرام جاننا کفر ہے جب کہ یہ حرام و حلال ہونا معلوم ومشہور ہو یا یہ شخص اُس کو جانتا ہو۔
شرک کے معنی 
	شرک کے معنی ہیں اللّٰہ (عَزَّوَجَلَّ)  کے سوا کسی اور کو خدا جاننا یا عبادت کے لائق سمجھنا اور 



________________________________
1 -      ایک مخصوص دھاگہ جسے کفار مقدس جان کر گلے اور بغل میں باندھتے ہیں ۔
2 -      قال العلامۃ التفتازانی  (رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ) :الاشراک ھو اثبات الشریک فی الالوہیۃ بمعنی وجوب الوجود کما للمجوس اواستحقاق العبادۃ کما لعبدۃ الاصنام۔شرح عقائد نسفی۔ (۱۲منہ)  (شرح العقائد النسفیۃ،ص۲۰۱)