Brailvi Books

قانونِ شرِیعت
53 - 263
 کے رحمت کے ناموں سے پکاریں گی وہ ہزار برس تک جواب نہ دے گا اس کے بعد فرمائے گا  ’’ دورہوجہنم میں پڑے رہو مجھ سے بات نہ کرو۔ ‘‘  اس وقت کفار ہر قسم کی خیر سے نااُمید ہوجائیں گے اور گدھے کی آواز کی طرح چلا کر روئیں گے پہلے آنسو نکلے گا جب آنسو ختم ہوجائے گا تو خون روئیں گے روتے روتے گالوں میں خندقوں کی طرح گڑھے پڑجائیں گے رونے کا خون اور پیپ اِتنا ہوگا کہ اس میں کشتیاں ڈالی جائیں تو چلنے لگیں، جہنمیوں کی شکل ایسی بری ہوگی کہ اگر کوئی جہنمی دنیا میں اس صورت میں لایا جائے تو تمام لوگ اس کی بدصورتی اوربدبو کی وجہ سے مرجائیں، آخر میں کافروں کے لیے یہ ہوگاکہ ہر کافر کو اس کے قد کے برابر صندوق میں بند کردیں گے پھر آگ بھڑکائیں گے اور آگ کا قفل  ( 1)  لگائیں گے پھر یہ صندوق آگ کے دوسرے صندوق میں رکھا جائے گا اور ان دونوں کے بیچ میں آگ جلائی جائے گی اور اس میں بھی قفل لگادیا جائے گاپھر اسی طرح اس صندوق کو ایک اور صندوق میں رکھ کر آگ کا قفل لگا کر آگ میں ڈال دیا جائے گا، تو اب ہر کافریہ سمجھے گا کہ اس کے سوا اب کوئی آگ میں نہ رہا اور یہ عذاب بالائے عذاب ہے اور اب ہمیشہ اُس کے لیے عذاب ہی رہے گاجو کبھی ختم نہ ہوگا، جب سب جنتی جنت میں پہنچ جائیں گے اور جہنم میں صرف وہی لوگ رہیں گے جنہیں ہمیشہ وہاں رہناہے، اِس وقت جنت اور دوزخ کے بیچ میں موت مینڈھے کی شکل میں   (2 ) لا کر کھڑی کی جائے گی پھر ایک پکارنے والا جنت والوں کو پکارے گا وہ ڈرتے ہوئے جھانکیں گے کہ ایسا نہ یہاں سے نکلنے کا حکم ہو پھر جہنمیوں کو پکارے گا وہ خوش ہو کر جھانکیں گے شاید اس مصیبت سے چھٹکارے کا حکم ہو پھر اُن سے پوچھے گا کہ اِسے پہچانتے ہو سب کہیں گے ہاں یہ موت ہے، پھر وہ ذبح کردی جائے گی



________________________________
1 -      آگ کا تالا
2 -      دُنبے کی شکل میں