Brailvi Books

قانونِ شرِیعت
52 - 263
دوزخ 
	یہ بھی ایک گھر ہے اس میں گھپ اندھیری اور تیز کالی آگ ہے جس میں روشنی کا نام نہیں یہ بدکاروںاور کافر کے رہنے کے لیے بنایا گیا ہے کافر اس میں ہمیشہ قید رکھے جائیں گے اس کی آگ دم بدم  (1 )  بڑھتی رہے گی جہنم کی آگ اتنی تیز ہے کہ سوئی کے ناکے  (2 )   برابر کھول دیا جائے تو تمام زمین والے سب کے سب اس کی گرمی سے مرجائیں اگر جہنم کا کوئی داروغہ دنیا میں آجائے تو اس کی ڈراؤنی صورت دیکھ کر تمام لوگوں کی جان نکل جائے کوئی زندہ نہ بچے، جہنمیوں کو طرح طرح کا عذاب دیا جائے گا، بڑے بڑے سانپ بچھو کاٹیں گے، بھاری بھاری ہتھوڑوں سے سر کچلا جائے گا، بھوک پیاس بہت لگے گی تیل کے تلچھٹ کے ایسا کھولتا پانی اور پیپ پینے کو ،کانٹے دار زہر یلا پھل کھانے کو ملے گا جب اس پھل کو کھائیں گے تو یہ گلے میں رُک جائے گا اس کے اُتارنے کو پانی مانگیں گے وہی کھولتا ہوا پانی دیا جائے گا، اس کے پینے سے آنتوں کے ٹکڑے ٹکڑے ہو کر بہہ جائیں گے، پیاس اِس بلا کی ہوگی کہ اُسی پانی پر تونس (3 )   کے مارے ہوئے اونٹ کی طرح گریں گے، کفار جب عذاب سے عاجز آکر موت کی تمنا کریں گے اور موت بھی نہ آئے گی تو آپس میں مشورہ کرکے جہنم کے داروغہ حضرت مالک   عَلَیْہِ السَّلَام  کو پکار کر کہیں گے اب اپنے رب سے ہمارا قصہ تمام کرا دو حضرت مالک عَلَیْہِ السَّلَام  ہزار برس تک جواب نہ دیں گے، ہزار برس کے بعد کہیں گے مجھ سے کیا کہتے ہو اس سے کہو جس کی نافرمانی کی ہے تب پھر ہزار برس تک اللّٰہتعالیٰ کو اس



________________________________
1 -      ہر گھڑی
2 -      سوئی کے سو راخ                  
3 -      سخت پیاس