Brailvi Books

قانونِ شرِیعت
47 - 263
شفاعت کی بعض صورتیں 
	حضور  (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) کی شفاعت کئی طرح کی ہوگی، بہت سے لوگ آپ کی شفاعت سے بے حساب جنت میں داخل ہوں گے اور بہت لوگ جو دوزخ کے لائق ہوں گے حضور   (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) کی سفارش سے دوزخ سے بچ جائیں گے اور گنہگار مسلمان دوزخ میں پہنچ چکے ہوں گے وہ حضور  (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)  کی شفاعت سے دوزخ سے نکالے جائیں گے جنتیوں کی شفاعت کرکے ان کے درجے بلند کرائیں گے۔ 
کون کون سے لوگ شفاعت کریں گے ؟
	حضور  (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)  کے علاوہ باقی انبیاء، صحابہ، علماء،اولیاء، شہدا، حفاظ، حجاج، بھی شفاعت کریں گے لوگ علماء کو اپنے تعلقات یاد دلائیں گے اگر کسی نے عالم کو دنیا میں وضو کے لیے پانی لا کر دیا ہوگا تو وہ بھی یاد دلا کر شفاعت کے لیے کہے گا اور وہ اس کی شفاعت کریں گے (1 )  یہ قیامت کا دن جو پچاس ہزار برس کا دن ہوگا جس کی مصیبتیں بے شمار 



________________________________
1 -      حدیث شریف میں ہے کہ دوزخیوں کی صف کے پاس سے ایک جنتی گزرے گا اسے دیکھ کر ایک دوزخی کہے گا اے صاحب کیا آپ مجھے نہیں پہچانتے میں وہ ہوں جس نے آپ کو ایک بار پانی پلایا تھا اور کوئی دوزخی کہے گا کہ میں نے آپ کو وضو کے لیے پانی دیاتھا تو وہ جنتی اس کی شفاعت کرکے اس دوزخی کو جنت میں داخل کرائے گا۔ (رواہ ابن ماجہ)   (ابن ماجہ ،کتاب الادب ، باب فضل الصدقۃ ، ۴/ ۱۹۶، حدیث:۳۶۸۵) اس حدیث کی شرح میں شیخ عبدالحق دہلوی نے لمعات میں لکھا ہے کہ اس سے معلوم ہوا کہ گنہگاروں بدکاروں نے اگر دینداروں پرہیزگاروں کی مدد و خدمت کی ہوگی تو آخرت میں اس کا نتیجہ پائیں گے اور ان کی سفارش کی مدد سے جنت میں جائیں گے۔ (اشعۃ اللمعات ،کتاب الفتن، باب الحوض والشفاعۃ ، ۴/ ۴۲۹)  دیکھئے کہ پانی پلانا وضو کرانا بھی کام آئے گا ،اتنا تعلق بھی فائدہ پہنچائے گا تو رشتہ دوستی محبت عقیدت کیوں نہ کام آئے گا۔حضور فرماتے ہیں کہ اپنی امت میں سب سے پہلے جن لوگوں کی میں شفاعت کروں گا وہ میرے اہل بیت ہوں گے پھر درجہ بدرجہ اور قرابت داروں کی ۔ (صواعق محرقہ و کلمہ علیا وغیرہ)   (الصواعق المحرقۃ، الباب الحادی عشر،الفصل الاول، ص۱۶۰)  حفاظ : قرآن کے حافظ لوگ۔ حجاج: حاجی لوگ۔ (۱۲منہ)