Brailvi Books

قانونِ شرِیعت
123 - 263
شہد پاک کرنے کا طریقہ 
مسئلہ۳۴:  شہد ناپاک ہوجائے تو اس کو پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اس سے زیادہ پانی اس میں ڈال کر اِتنا پکائیں کہ سب پانی جل جائے اور جتنا شہد تھا اِتنا رہ جائے، تین مرتبہ اسی طرح پکائیں توشہد پاک ہوجائے گا۔ 
تیل گھی پاک کرنے کا طریقہ 
	اسی ترکیب سے نجس تیل بھی پاک کرلیں ، تیل پاک کرنے کا ایک اور طریقہ یہ بھی ہے کہ جتنا تیل ہواتنا ہی اس میں پانی ڈال کر خوب ہلائیں پھر اوپر سے تیل نکال لیں اور پانی پھینک دیں ۔ اس طرح تین بار کریں تیل پاک ہوجائے گا۔  (منیہ وعالمگیری)  اگر گھی نجس ہوجائے تو پگھلا کر انہیں طریقوں میں سے کسی طریقہ سے پاک کرلیں ۔
مسئلہ۳۵:  جو کپڑا دو تہ کا ہو، اگر ایک تہہ اس کی نجس ہوجائے تو اگر دونوں ملا کر سی لیے گئے ہوں تو دوسری تہ پر نماز جائز نہیں اگر سلے نہ ہوں تو جائز ہے۔
مسئلہ۳۶:  لکڑ ی کا تختہ ایک رُخ سے نجس ہو گیا تو اگر اتناموٹا ہے کہ موٹائی میں چر سکے تو اُلٹ کر اس پر نماز پڑھ سکتے ہیں ۔   (منیہ ) 
 مسئلہ۳۷:  جو زمین گوبر سے لیپی گئی، اگرچہ سوکھ گئی ہو اس پر نماز جائز نہیں ہاں اگرسوکھ گئی اوراس پر کوئی موٹا کپڑا بچھالیا تو اُس کپڑے پر نماز پڑھ سکتے ہیں ۔ 
درخت اور دیوار اور جڑی اینٹ کیسے پاک ہوتی ہے ؟
مسئلہ۳۸:  درخت اور گھاس اور دیوار، ایسی اینٹ جو زمین میں جڑی ہے یہ سب خشک