Brailvi Books

قانونِ شرِیعت
122 - 263
 ہوئی لکڑی، غرض وہ تمام چیزیں جن میں مسام نہ ہوں کپڑے یا پتے سے اس قدر پونچھ لیے جائیں کہ اثر بالکل جاتا رہے تو پاک ہوجاتی ہیں ۔ 
 مسئلہ۲۹:  ناپاک زمین اگرخشک ہوجائے اور نجاست کا اثر یعنی رنگ و بو جاتا رہے تو پاک ہوگئی مگر اس سے تیمم کر نا جائز نہیں ، نماز اس پر پڑھ سکتے ہیں ۔  (عالمگیری وغیرہ) 
مسئلہ۳۰:  جو چیز سوکھنے یا رگڑنے وغیرہ سے پاک ہوگئی اس کے بعد بھیگ گئی تو ناپاک نہ ہوگی۔ (بزازیہ) 
کھال پاک کرنے کا طریقہ 
مسئلہ۳۱:  سور کے سوا ہر مردار جانور کی کھال، سکھانے سے پاک ہوجاتی ہے چاہے اس کو کھاری نمک وغیرہ کسی دوا سے پکا لیا ہو یا فقط دھوپ یا ہوا یا دُھول میں سکھالیا ہو کہ اس کی تمام تری مٹ کر بدبو جاتی رہی ہو تو دونوں صورتوں میں پاک ہوجائے گی اس پر نماز درست ہے۔  (ہدایہ ، شرح وقایہ ، عالمگیر ی وغیرہ)  
مسئلہ۳۲:  سور کے سوا ہر جانور، حلال ہو یا حرام، جب کہ ذبح کے قابل ہو اور بِسْمِ اللّٰہ کہہ کر ذبح کیا گیا تو اس کا گوشت اور کھال پاک ہے کہ نمازی کے پاس اگر وہ گوشت ہے یا اس کی کھال پر نماز پڑھی تو نماز ہوجائے گی مگر حرام جانور ذبح سے حلال نہ ہوجائے گا، بلکہ حرام ہی رہے گا، پاک ہونا اور بات ہے، حرام ہونا اور بات ہے دیکھو مٹی پاک ہے بلکہ پاک کرنے والی ہے، لیکن حد ضرر تک مٹی کھانا حرام ہے۔  (منیہ و ہدایہ وغیرہ) 
مسئلہ۳۳:  رانگ، سیسہ پگھلانے سے پاک ہوجاتا ہے۔  (عالمگیری)