Brailvi Books

قانونِ شرِیعت
121 - 263
 دیں کہ پانی ٹپکنا بندہوجائے یوں ہی دوباراور دھوئیں ، تیسری مرتبہ جب پانی ٹپکنا بند ہوگیا وہ چیز پاک ہوگئی اسی طرح جو کپڑا اپنی نازکی کے سبب سے نچوڑنے کے قابل نہیں اُسے بھی یوہیں پاک کیا جائے۔
لوہے تانبے چینی وغیرہ کے برتن اور سامان پاک کرنے کا طریقہ
مسئلہ۲۴:  اگر ایسی چیز ہو کہ اس میں نجاست جذب نہ ہو جیسے چینی کے برتن یا مٹی کا پرانا استعمالی چکنا برتن یا لوہے تانبے پیتل وغیرہ دھاتوں کی چیزیں ، تو اُسے فقط تین بار دھولینا کافی ہے اس کی بھی ضرورت نہیں کہ اسے اتنی دیر تک چھوڑیں کہ پانی ٹپکنا موقو ف ہوجائے۔ 
 مسئلہ۲۵:  ناپاک برتن کو مٹی سے مانجھ لینا بہتر ہے۔ 
مسئلہ۲۶: پکایاہوا چمڑا ناپاک ہوگیا تو اگر اسے نچوڑ سکتے ہیں تو نچوڑیں ورنہ تین مرتبہ دھوئیں اور ہر مرتبہ اتنی دیر تک چھوڑ دیں کہ پانی ٹپکنا بند ہوجائے۔   (عالمگیری و قاضی خان) 
مسئلہ۲۷:  لوہے کی چیز جیسے چھری، چاقو، تلوار وغیرہ جس میں نہ زنگ ہو، نہ نقش و نگار ہو اگر وہ نجس ہوجائے تو اچھی طرح پونچھ ڈالنے سے پاک ہوجائے گی اور اس صورت میں نجاست کے دَلدار یا پتلی ہونے میں کچھ فرق نہیں یوہیں چاندی، سونے، پیتل ، گلٹ اور ہر قسم کی دھات کی چیزیں پونچھنے سے پاک ہوجاتی ہیں ، بشرطیکہ نقشی نہ ہوں اور اگر نقشی ہوں یا لوہے میں زنگ ہو تو دھوناضروری ہے، پونچھنے سے پاک نہ ہوں گی۔
آئینہ وغیرہ پاک کرنے کا طریقہ 
مسئلہ۲۸:  آئینہ اور شیشے کی تمام چیزیں اور چینی کے برتن یا مٹی کے روغنی برتن یا پالش کی