Brailvi Books

قانونِ شرِیعت
111 - 263
حیض کے رنگ 
مسئلہ۹:  حیض کے چھ رنگ ہیں : سیاہ، سرخ، سبز، زرد، گدلا ، مٹیلا، سفیدرنگ کی رَطوبت حیض نہیں ۔
مسئلہ۱۰:  دس دن کے اندر رَطوبت میں ذرا بھی میلا پن ہے تو وہ حیض ہے اور اگر دس دن رات کے بعد بھی میلا پن باقی ہے تو عادت والی کے لیے جو دن عادت کے ہیں اتنے دن حیض کے اور عادت کے بعد والے استحاضہ اور اگر کچھ عادت نہیں تو دس دن رات تک حیض، باقی استحاضہ ہے۔
مسئلہ۱۱:  جس عورت کو عمربھر خون آیا ہی نہیں یا آیا مگر تین دن سے کم آیا تو عمر بھر وہ پاک ہی رہی اور اگر ایک بار تین دن رات خون آیا پھر کبھی نہ آیا تو وہ فقط تین دن رات حیض کے ہیں ، باقی ہمیشہ کے لیے پاک۔
نفاس کا بیان 
نفاس کی تعریف اور مدت
	نفاس یعنی وہ خون جو بچہ جننے کے بعد آتا ہے۔  ( متون )  اس کی کمی کی جانب کوئی مدت مقرر نہیں آدھے سے زیادہ بچہ نکلنے کے بعد ایک آن بھی خون آیا تو نفاس ہے اور زیادہ سے زیادہ نفاس کا زمانہ چالیس دن رات ہے۔
مسئلہ۱۲:  نفاس کا شمار اس وقت سے ہوگا جب کہ آدھے سے زیادہ بچہ نکل آیا۔