Brailvi Books

قانونِ شرِیعت
106 - 263
مسئلہ۳۸:  کسی نے غسل اور وضو دونوں کے لیے ایک ہی تیمم کیا تھا پھر وضو توڑنے والی کوئی چیز پائی گئی یا اِتنا پانی پایا جس سے صرف وضو کرسکتا ہے یا بیمار تھا اور اب تندرست ہوگیا کہ وضو نقصان نہ کرے گا اور غسل سے ضرر ہوگا تو صرف وضو کے حق میں تیمم جاتا رہا غسل کے حق میں باقی ہے۔ 
خف یعنی موزے پر مسح کا بیان
	جوشخص موزہ پہنے ہوئے ہو، وہ اگر وضو میں بجائے پاؤں دھونے کے موزوں پر مسح کرے تو جائز ہے۔
مسئلہ۱:  جس پر غسل فرض ہے وہ موزوں پر مسح نہیں کرسکتا۔
مسئلہ۲:  مسح کرنے کے لیے چند شرطیں ہیں : 
	 {۱}  موزے ایسے ہوں کہ ٹخنے چھپ جائیں اس سے زیادہ ہونے کی ضرورت نہیں اور اگر دو ایک اُنگل کم ہو جب بھی مسح درست ہے ایڑی نہ کھلی ہو۔  
	 {۲} پاؤں سے چپٹا ہو کہ اس کو پہن کر آسانی کے ساتھ خوب چل پھر سکیں ۔ 
	 {۳}  چمڑے کا ہو یا صرف تلا چمڑے کا ہو اور باقی حصہ کسی اور دبیز (1 ) چیز کا جیسے کرمچ (2 ) وغیرہ۔ 
مسئلہ۳:  ہندوستان میں جو عموماً سوتی یا اُونی موزے پہنے جاتے ہیں اِن پر مسح جائز نہیں ان کو اُتار کر پاؤں دھونا فرض ہے۔ 



________________________________
1 -      موٹا، مضبوط
2 -      کینوس (canvas)   ،  ایک قسم کا ٹاٹ