ایک اسلامی بھائی نے بتایا کہ پنجاب کے کسی شہر میں ایک عورت پر اِسی طرح حاضری کا سلسلہ شروع ہوا اور اُس میں ظاہر ہونے والا جنّ کہتا کہ'' ہم الیاس قادِرِی ہیں ''کراچی میں رہتے ہیں ، یہاں نیکی کی دعوت دینے کیلئے آئے ہیں۔لوگ متاثر ہورہے تھے کہ ہمارے یہاں زمانے کے ولی کی آمد ہوگئی ہے، جبکہ دَر حقیقت یہ سارے جھوٹے دعوے کسی شریر ،جھوٹے جِنّ کی کارستانی تھی جو اَمیرِاَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کا نام لے کر اپنی بُزُرگی کا سکہ جمانا چاہتاتھا۔ معلوم ہوا کہ جنّات مشہور لوگوں کا نام استعمال کرکے بھی لوگوں کومتاثر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کرلیں کہ ''انسان'' کسی دوسرے