(اُن کے بڑے بھائی کے تأثرات کچھ یوں ہیں کہ) ایک ولیِ کامل سے نسبت رکھنے والے پھول کی پتی کی بَرَکت سے نہ صرف میرے بھائی کو''قبرِستان کی چڑیل'' سے نَجَات ملی، بلکہ میرے بھائی کے احساس ِ ذمہ داری اور ذہانت میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگیا ۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
معلوم ہوا کہِاَللہ عَزَّوَجَل کے ولیوں سے نسبت رکھنے والی اشیاء میں بہت تاثیر ہوتی ہے۔اور یہ بھی پتہ چلا کہ شریرجنات مختلف روپ میں آکر مسلمانوں کو ستاتے ہیں ۔بلکہ بسااوقات توانسانی جسم میں ظاہر ہوکر خود کو کسی بزرگ کے نام سے بھی منسوب کرتے ہیں اور پھر لوگوں کے سوالات کے الٹے سیدھے جوابات دیتے ہیں ،بیماریوں کا علاج بتاتے ہیں وغیرہ،اسی کو فی زمانہ ''حاضری ''کا نام دیا جاتاہے ۔چنانچہ ہمارے معاشرے میں آج کل جگہ بہ جگہ''حاضِرات''کا سلسلہ زوروں پر ہے۔ بعض مَقامات پر مرد یا عورت کو ''حاضری'' اور پھر کسی بُزُرگ کی ''سُواری '' آتی ہے حتّٰی کہ مَعاذَ اللہ عَزَّوَجَلَّ '' غوث ِپاک رضی اللہ عنہ''کی سُواری آنے کا بھی دعویٰ کیا جاتا ہے۔ مثلاً ''حاضری'' میں مُبتلا عورت اب اِس طرح ہم