Brailvi Books

قبرِستان کی چڑیل
5 - 22
میں اترنا چاہے تو اتر سکتا ہے۔میرے چھوٹے بھائی (عمر تقریباً22برس) کے ساتھ عجیب معاملہ پیش آیا ،اسی کا بیان کچھ اس طرح سے ہے :

    '' ایک رات جب گرمی کے باعِث گھر والے چھت پر آرام کررہے تھے۔ میری تقریباً2:00بجے شب آنکھ کھلی۔ اچانک میری نظر قبرِستان کی دیوار کے قریب ایک دَرَخت پر پڑی تو مجھے وہاں کسی کی موجودَگی کا احساس ہوا،میں چونک کر اُٹھ بیٹھا۔ ہر طرف خوفناک سناٹا چھایا ہوا تھا،ہوا کی سرسراہٹ، درختوں کے پتوں کی کھڑ کھڑاہٹ اور کتّوں کے بھونکنے کی آوازیں ماحول کو مزید وحشتناک بنا رہی تھیں۔ بہرحالمیں نے جب قبرِستان کے درخت کی طرف غور سے دیکھا تو اس پر بیٹھی ہوئی سفید کپڑوں میں ملبوس ایک حسین و جمیل لڑکی میری جانب دیکھ کر مسکرارہی تھی۔میں نے اتنی حسین لڑکی زندگی میں پہلی بار دیکھی تھی۔میں اُس کے حُسن میں ایسا گم ہوا کہ مجھے کسی چیز کا ہوش نہ رہا۔ میں اسی کیفیت میں اُٹھا اور چھت پر چلتے ہوئے اس دَرَخت کی طرف بڑھنے لگا۔ جوں ہی میں اس کے قریب پہنچا،یکایک وہ پُر اَسرار لڑکی غائب ہوگئی۔ اُس کے اِس طرح غائب ہوجانے کی وجہ سے مجھ پر شدید خوف طاری ہوگیا، میں ڈر