کب تشریف لائیں گے ؟ تو پھر وہ ، ہم آئیں گے ۔۔۔۔۔۔ہم آئیں گے ۔۔۔۔۔۔کہتے ہوئے تشریف لے گئے۔رخصت کا انداز بھی نرالا تھا یعنی ان صاحِب نے کچھ جھٹکے کھائے اور پھر''نارمل''ہوگئے۔ جب میں کمرے سے باہر آیا تو مجھ سے لوگوں نے رائے دریافت کی تو میں نے عرض کردیا کہ ''یہ جنّ تھا، جو جاہل اور جھوٹا تھا۔''
بَہَر حال جو مسلمان بُزُرگوں کی '' سُواری''کے دعوے کرتے ہیں بعض اوقات بے قُصُور بھی ہوتے ہیں کہ ان پر جنّ مُسَلط ہوجاتے ہیں اور وہ جنّ بُزُرگ اور بابا ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔
وَسْوَسہ : وہ ''بابا'' تو نَماز ،روزہ اور اَوْرَاد و وَظائف کے مشورے دیتے ہیں پھر غَلَط کیسے ہوسکتے ہیں ؟
جوا بِ وَسْوَسہ: جس طرح بعض انسانوں کو بھیڑ کرنے میں لُطف آتاہے اسی طرح بعض جنّات کو بھی مجمع کرنے میں مزا آتا ہے اور وہ نیکی کے کام بتاکر لوگوں کی بھیڑ جماتے ہیں۔ تفسیر''فتح العزیز'' میں ہے۔مُنافِق جنّات اپنے آپ کو کسی بُزُرگ کے نام سے مشہور کرکے اپنی تعظیم و تکریم کرواتے اور اپنے پوشیدہ مکر وفریب