مغفِرت فرما،اے اللہ عَزَّوَجَل! تمام دعوتِ اسلامی والوں اور والیوں کی مغفِرت فرما،اے اللہ عَزَّوَجَل!محبوب صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی ساری امت کی مغفِرت فرما''،کبھی ان دعاؤں کی باربار تکرار کرتے ،کبھی ذکرو درود میں مشغول ہوتے تو کبھی کلِمۂ طیبّہ کا وِرْد کرکے اپنے ایمان پر سب کو گواہ بناتے ہوئے STRETCHERپر سُوار اپنے ROOM کی طرف بڑھتے چلے جارہے تھے،
میں اپنے رَبّ عَزَّوَجَلَّ کا کروڑہا کروڑشکر ادا کرتاہوں کہ اُس نے مجھ جیسے اَدنیٰ کو اتنی عظیم ہستی امیرِ اَہلسنّت ابوبلال محمد الیاس عطاؔر قادِری رَضَوی دامت برکاتہم العالیہ کا دامن نصیب فرمایااور ان کے مریدوں میں کیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ ثُمَّ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ