| قبرکُھل گئی |
مذکورہ بالاواقعات میں جن خوش نصیبوں کے بدن وکفن ایک عرصہ گزر جانے پر بھی سلامت تھے اور ان کی قبروں میں خوشبو کا بسیرا تھا ، ان خوش نصیبوں میں یہ نسبتیں یکساں دیکھی گئیں کہ یہ تمام اسلامی بہنیں اور بھائی ۔۔۔۔۔۔
(۱) عقیدۂ توحید و رِسالت کے قائل،(۲)نبیِ کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کے غلام، (۳)صحابۂ کِرام، اَہلِ بیت اوراولیائے کاملین کے مُحِبّ (۴)چاروں آئمۂ عِظام کو ماننے والے اور کروڑوں حَنَفیوں کے عظیم پیشوا سیدُناامامِ اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مُقَلِّد( یعنی حَنَفی) تھے ،(۵)مسلک ِاعلیٰ حضرت علیہ الرحمۃ پرکاربند تھے،(۶) تبلیغِ قرآن وسنت کی غیر سیاسی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ اور زمانے کے ولی شیخِ طریقت امیرِ اَہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے مرید تھے ۔
مرشِدِکامِل کی دعاؤ ں کا صَدَقہ
ہمارا حُسنِ ظن ہےکہ دُنیا سے رُخصت ہونے والے مذکورہ خوش نصیب اسلامی بھائیوں کو ملنے والی بہاریں ان کے مُرشِدِ کامل کی دُعاؤں کا صدقہ ہے۔کیونکہ امیرِاہلسنّت دامت بَرَکاتہم العالیہ اپنے مریدین و متعلقین کو دعاؤں سے نوازتے ہی رہتے ہیں۔اس کی ایک جھلک مُلاحظہ فرمائیں۔