Brailvi Books

قبرکُھل گئی
32 - 39
ہماری بہن کے بچوں کی دادی کا غالباّ 1997؁ مرکز الاولیاء لاہور میں انتقال ہوا۔مرحومہ امیر اَہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّار قادِرِی رَضَوی دامت برکاتہم العالیہ کے ذریعے قادری عطّاری سلسلے میں مرید تھیں۔ اورتبلیغ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تَحریک دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ تھیں اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت بھی فرماتی تھیں۔ 

    انتقال کے تقریباً ساڑھے سات ماہ کے بعد شدید بارشیں ہوئیں ۔ جس سے ان کی قبردھنس گئی۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے بڑھ کر قبر کی مِٹی نکالنی شروع کی تو سفید سفید کپڑا نظر آیا مزید مٹی ہٹائی تو دیکھا !کہ اس عطّاریہ اسلامی بہن کا پورا جسم خیرو سلامتی کے ساتھ کفن میں لپٹا ہوا تھا اور کفن تک میلانہ ہوا تھا۔
ملے نزْعَ میں بھی راحت رہوں قبْر میں سلامت

تو عذاب سے بچانا مَدَنی مدینے والے
اللہ عَزّوَجَلَّ کی اُن پر رَحْمت ہو اور اُن کے صدْقے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!     صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحَمَّد
(۸) بنتِ غلام مُرسَلین عطاریہ
۳ رَمَضانُ المبارَک ۱۴۲۶ھ (8.10.05) بروز ہفتہ پاکستان کے مشرقی حصّے میں خوفناک زلزلہ آیا جس میں لاکھوں افراد ہلاک ہوئے انہیں میں مظَّفر آباد(
Flag Counter