Brailvi Books

قبرکُھل گئی
31 - 39
توسارے تختے ہٹا دئيے۔ديکھاکہ کفن اوربدن دونوں سلامت ہیں۔ يہ دیکھ کر یہ قبر ميں اتر گئے اورچُھو کر دیکھا تو بدن ميں تازگی اور خون کی روانی محسوس ہو رہی تھی ،انہوں نے اپنی اہليہ يعنی مرحوم غلام جان عطاری علیہ رَحْمَۃُاللہِ الْباری کی بہن کو موبائل فون سے رابطہ کر کے خوش خبری سنائی۔ انہوں نے والد صاحب کو بھی فون کيا وہ آ پہنچے اور آ کر انہوں نے قبر کو بند کروايا۔يہ بات پورے خاندان ميں جنگل کی آگ کی طرح پھيل گئی کہ غلام جان عطاری علیہ رَحْمَۃُاللہِ الْباری کی چار سال بعد قبر کھلی اور جسم و کفن با لکل سلامت ہے۔حالانکہ دادا جان کا بظاہر کوئی ايسا عمل نہ تھا جو کہ مُتأَثِّرکُن ہو۔البتہ امیرِ اَہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے مريد تھے اور انہیں درُودِ پاک سے بہت شَغَف تھا ۔
اس واقعہ کے چند دنوں بعد دادا جان غلام جان عطاری علیہ رَحْمَۃُاللہِ الْباری خواب میں ميری والدہ کو ايک باغ ميں کھڑے نظر آئے ،فرما رہے تھے:ميں يہاں بہت آرام میں ہو ں اور میں بہت خوش نصيب ہوں کہ ميرے پوتے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہيں۔
اللہ عَزّوَجَلَّ کی اُن پر رَحْمت ہو اور اُن کے صدْقے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!     صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحَمَّد
(۷)عطّاریہ اسلامی بہن
    ایک مبلغ نے اپنی بہن کی ساس کے متعلق آنکھوں دیکھا واقعہ سنایاکہ
Flag Counter