Brailvi Books

قبرکُھل گئی
22 - 39
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو !
     اَلْحَمْدُ للہ عَزَّوَجَلَّ اَظْہر مِنَ الشَّمس ہوا کہ دعوتِ اسلامی پر اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے حبیب مکرم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰٰلہٖ وسلَّم کا خُصوصی کرم ہے اور اس مَدَنی تَحریک کے مَہکے مَہکے مَدَنی ماحول سے وابستہ رہنے والا خوش نصیب مسلمان دونوں جہاں کی نعمتوں سے مالا مال ہوتا ہے اور فیض یاب ہوکر دوسروں کو بھی فیض لٹاتا ہے۔
میّت کی چیخیں :
     گورکن نے شہیدِ دعوتِ اسلامی حاجی محمد اُحد رضا عطّاری علیہ رَحْمَۃُاللہِ الْباری کے قدموں کی طرف بنی ہوئی ایک عورت کی قبر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مرکز الاولیا (لاہور) کے اسلامی بھائیوں کو بتایا !کہ یہ قبر حاجی اُحد رضا عطّاری علیہ رَحْمَۃُاللہِ الْباری کی شہادت سے پہلے کی ہے۔ اکثر رات کے سناٹے میں اس قبر سے چیخوں کی آواز سنی جاتی تھی۔ جب سے حاجی اُحد رضا عطّاری علیہ رَحْمَۃُاللہِ الْباری یہاں دفن ہوئے ہیں ۔ معلوم ہوتا ہے کہ میّت سے عذاب اٹھ گیا ہے۔ کیونکہ چیخوں کی آواز بند ہوگئی ہے۔ اس بات کی تصدیق قبرستان کے قریب رہنے والے دیگر افراد نے بھی کی ہے۔
جو اپنی زندگی میں سنتیں ان کی سجاتے ہیں

انہیں محبوب میٹھے مصطفٰے صلي اللہ عليہ وسلم اپنا بناتے ہیں
Flag Counter