اچانک دشمنوں نے کی چڑھائی یا رسول اللہﷺ شہید دو ہوگئے اسلامی بھائی یا رسول اللہ ﷺ
مِرا دشمن تو مجھ کو ختم کرنے آہی پہنچا تھا میں قرباں تم نے میری جاں بچائی یا رسول اللہ ﷺ
عدو جھک مارتا ہے خاک اڑاتا ہے تیرے قربان مجھے اب تک نہ کوئی آنچ آئی یا رسول اللہ ﷺ
شہید دعوت اسلامی سجاد واُحد آقا ﷺ رہیں جنت میں یکجا دونوں بھائی رسول اللہ ﷺ
نہیں سرکارﷺذاتی دشمنی میری کسی سے بھی ہے میری نفس و شیطاں سے لڑائی یا رسول اللہ ﷺ
حْقوق اپنے کئے ہیں درگزر دشمن کو بھی سارے اگر چہ مجھ پہ ہو گولی چلائی یا رسول اللہ ﷺ
تمنا ہے میرے دشمن کریں توبہ عطا کردو انہیں دونوں جہاں کی تم بھلائی یا رسول اللہ ﷺ
اگر چہ جان جائے خدمتِ سنت نہ چھوڑوں گا شہا کرتے رہیں مشکل کشائی یا رسول اللہ ﷺ
تمنا ہے تیرے عطّارؔ کی یوں دھوم مچ جائے مدینے میں شہادت اس نے پائی یا رسول اللہ ﷺ