ہیں اور اس دور میں تو بے شمار فرقے بن چکے ہیں اور ہر فرقہ اپنے آپ کو صحیح اور جنت کا حقداربتا کر دوسروں کو غلط ثابت کرنے میں مصروف ہے۔اس سلسلے میں عرض ہے ،الحمد للہ عزوجل اس پر فتن دور میں بھی اللہ عزوجل ایسی نشانیاں ظاہر فرماتا ہے، جو را ہ حق کے متلاشی کے لئے روشن چراغ کی طرح راہنمائی کرکے دنیا اور آخرت کی سرخروئی کا سبب بن سکتی ہیں۔بطورِثبوت ان خوش نصیب اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کے ایمان افروز واقعات پیشِ خدمت ہیں جنہیں اس پُرفِتن دور میں نسبت کی وہ بہاریں نصیب ہوئیں کہ ان کی قبریں طویل مدت کے بعد کسی حاجتِ شدیدہ کے باعث کھولی گئیں تو نہ صرف ان کے جسم اور کفن سلامت تھے بلکہ ان کی قبروں سے خوشبوؤں کی لپٹیں بھی آرہی تھیں۔