Brailvi Books

قبرکُھل گئی
12 - 39
امیر المومنین حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا قدم شریف ہے۔ یہ سن کر لوگوں کی گھبراہٹ اور بے چینی کو قدرے سُکون ہوا۔
(عمدۃ القاری ،کتاب الجنائز ،باب ماجاء فی قبر النبی صلي اللہ علیہ وسلم،تحت الحدیث ۱۳۹۰،ج۶،ص۳۱۰،مطبوعہ ملتان)
اللہ عَزّوَجَلَّ کی اُن پر رَحْمت ہو اور اُن کے صدْقے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!     صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحَمَّد
(2) حضرت سیدناطلحہ رضی اللہ عنہ کی کرامت
    حضرتِ سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہما کو شہادت کے بعد بصرہ کے قریب دفن کردیا گیا۔ آپ کی قبر شریف نشیب میں تھی اس لئے قبر مبارَک کبھی کبھی پانی میں ڈوب جاتی تھی۔ آپ نے ایک شخص کو باربار خواب میں آکر اپنی قبر بدلنے کا حکم دیا۔ چنانچہ اس شخص نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے اپنا خواب بیان کیا۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہمانے دس ہزار درہم میں ایک صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا مکان خرید کر اس میں قبر کھودی اور حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ کے مقدس جسم کو پرانی قبر سے نکال کر نئی قبر میں دفن کردیا۔ کافی مدت گزر جانے کے باوُجود اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عزوجل آپ کا مقدس جسم سلامت اور بالکل تروتازہ تھا۔
(اسد الغابۃ طلحۃ بن عبیداللہ ،ج۳،ص۸۷ ملخصاً،داراحیاء التراث العربی بیروت)
اللہ عَزّوَجَلَّ کی اُن پر رَحْمت ہو اور اُن کے صدْقے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!     صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحَمَّد
Flag Counter