فجر میں کسی کی آنکھ دیر سے کھلی وقت ختم ہونے والا ہے تو اس کی بعض صورتیں یہ ہیں : (۱) وُضو اور اگر غسل کی حاجت ہو تو غسل کر کے ، پاک کپڑوں میں فَرائض و واجبات کے ساتھ فجر کی سنتیں اور فرائض پڑھ سکتا ہے تو پڑھے ۔ (۲) وضو اور اگر غسل کی حاجت ہو تو غسل کرنے کے بعد ، پاک کپڑوں میں فرائض و واجبات کے ساتھ صِرف فجرکے فَرض پڑھ سکتا ہے تو پڑھے ۔ ان دونوں صورتوں میں مختصر نماز پڑھنے کا ایک ہی طریقہ ہے اور وہ یہ ہے :
نیت کر کے اَللہُ اَکْبَر کہے پھر قیام میں سورۃُ الفاتحہ اور ایک چھوٹی سورت جو یاد ہو مثلاً سورۃُ الکوثر پڑھ لے پھر اَللہُ اَکْبَر کہتے ہوئے رکوع کرے اور رکوع میں مکمل پہنچ کر ایک مرتبہ سُبْحٰنَ رَبِّیَ الْعَظِیْم کہے پھر سَمِعَ اللہُ لِمَنْ حَمِدَہ کہتے ہوئے کھڑا ہو پھر کھڑے ہو کر رَبَّنا لَکَ الْحَمْد کہے پھر اَللہُ اَکْبَر کہتے ہوئے سجدہ کرے اور سجدے میں مکمل پہنچ کر ایک مرتبہ سُبْحٰنَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی کہے پھر اَللہُ اَکْبَر کہتے ہوئے جلسے میں بیٹھے اور مکمل بیٹھ کر اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیْ کہے پھر اَللہُ اَکْبَر کہتے ہوئے دوسرے سجدے میں جائے اور سجدے میں مکمل پہنچ کر ایک مرتبہ سُبْحٰنَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی کہے پھر اَللہُ اَکْبَر کہتے ہوئے دوسری رکعت کے لیے کھڑا ہو پھر قیام میں سورۃُ الفاتحہ اور ایک چھوٹی سورت جو یاد ہو مثلاً سورۃُ الاخلاص پڑھے پھر اَللہُ اَکْبَر کہتے ہوئے رکوع کرے اور رکوع میں مکمل پہنچ کر ایک مرتبہ سُبْحٰنَ رَبِّیَ الْعَظِیْم کہے پھر سَمِعَ اللہُ لِمَنْ حَمِدَہ کہتے ہوئے کھڑا ہو پھر