Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط43: تنگ وقت میں نماز کا طریقہ
5 - 37
وقت کے اندر تحریمہ بندھ جانا  کافی ہے ۔ (1) 
میں پانچوں نَمازیں پڑھوں باجماعت
ہو توفیق ایسی عطا یاالٰہی
میں پڑھتا  رہوں سنتیں، وقت ہی پر
                              ہوں سارے نوافِل ادا یاالٰہی	(وسائلِ بخشش)
مختصر نماز ادا کرنے کا طریقہ
سُوال :   تنگ وقت میں اِختصار کے ساتھ  نماز ادا کرنے کا طریقہ بیان فرما دیجیے ۔     
جواب : اگر سُنَن، مستحبات اور  واجبات  کے ساتھ نماز ادا کرنے کا وقت نہ ہو تو فجر، جُمُعہ اور عیدین میں صِرف فَرائِض کے ساتھ نماز ادا کی جائے کیونکہ ان نمازوں میں وقت کے اَندر سلام پھیرنا ضَروری ہے بخلاف ظہر ، عصر ، مغرب اور عشا کی نمازوں کے کہ ان  میں اگر وقت میں تکبیرِ تحریمہ باندھ لی تو نماز قضا نہ ہوئی بلکہ ادا ہے ۔ چنانچہ صَدرُالشَّریعہ، بَدرُ الطَّریقہ حضرتِ علّامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں : (ظہر ، عصر، مغرب اور عشا میں سے کسی نماز میں)وقت میں اگر تحریمہ باندھ لیا تو نماز قضا نہ ہوئی بلکہ ادا ہے ۔  مگر نمازِ فجر و جمعہ و عیدین کہ ان میں سلام سے پہلے بھی اگر وقت نکل گیا نماز جاتی رہی ۔ (2) 



________________________________
1 -    فتاویٰ رضویہ ، ۳ / ۴۳۹ 
2 -    بہارِ شریعت، ۱ / ۷۰۱، حِصّہ : ۴ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی