Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط43: تنگ وقت میں نماز کا طریقہ
31 - 37
 کے حوالے سے ذِمَّہ داران اسلامی بھائیوں کیلئے 6 مَدَنی پھول پیشِ خدمت ہیں :  (1)جتنی نشستیں مخصوص کروا کر ان کے پیسے ادا کئے ہیں ان سے زائد ایک بھی اسلامی بھائی مُفت مَت بٹھایئے ورنہ گنہگار ہوں گے ۔ (2) اِنتِظامیہ سے آنے جانے کا جو وَقت طے کیا ہوا ہے اُس میں آپ کی طرف سے ہرگز کوتاہی نہیں ہونی چاہئے ، تاخیر سے نِظام مُتأثر ہوتا اور مذہبی لوگوں کی بھی بَدنامی ہوتی ہے ۔  اگر کسی کا اِنتِظار کئے بِغیر طے شُدہ وَقت پر ٹرین چل پڑی اور بعض عادی سُست اَفراد سُوار ہونے سے رہ بھی گئے تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ آئندہ کیلئے عوام و اِنتظامیہ دونوں میں ذِمَّہ دار اسلامی بھائیوں کا اِعتماد بحال ہو جائے گا اور ساری ترکیب مدینہ مدینہ ہو جائے گی ۔ جی ہاں عوام کا اِعتِماد بحال کرنا بھی ضَروری ہے کہ اِعلان کئے ہوئے وَقت پر ٹرین چلوانے میں تنظیمی ذِمَّہ داران کی طرف سے کوتاہی ہو گی تو جو اِعلان پر بھروسا کر کے وَقت کے مطابِق آئے ہوں گے وہ بَدظن ہوں گے ، نیز یہ بھی اِمکان ہے کہ وہ غیبتوں اور بدگمانیوں کے گناہوں میں پڑیں ، آئندہ آنے ہی سے کترائیں یا خود بھی تاخیر سے آنے کے عادی بن جائیں اور نتیجۃً سُنَّتوں بھری  مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کی بَدنامی کے اَسباب بنیں ۔  ہمیشہ ہر مُعاملے میں وَقت وُہی دینا چاہئے جس کو نبھانا ممکن ہو اور پھر اُس کی پابندی کروانے میں بھرپور کوشش کرنی چاہئے ۔  (3) دَورانِ سفر پلیٹ فارم پر نَمازیں پڑھنے میں بھی اتنا زیادہ وَقت نہ لگائیے کہ ٹرین کا عملہ بَدظن ہو اور