خوش کیا، اس نے اللہپاک کو خوش کیا اور جس نے اللہ پاک کو خوش کیا، اللہ پاک اسے جنت میں داخِل فرمائے گا ۔ (1)
اِس حدیثِ پاک کے تحت مشہور مُفَسِّر، حکیم الاُمَّت حضرتِ مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان فرماتے ہیں : نیک عمل سے مؤمن کو راضی کرنے اور مؤمن کی رضا کے ذَریعہ حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکو راضی کرنے کی نیت کرنا شِرک نہیں رِیا نہیں بالکل جائز ہے جبکہ اپنی نامود اور ناموری مقصود نہ ہو ۔ (2) لہٰذا مَدَنی کاموں میں اللہپاک اور اس کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی رضا و خوشنودی حاصِل کرنے کی نیت کے ساتھ ساتھ اپنے پیر و مُرشِد، ذِمَّہ داران اور مومنین کے دِلوں میں خوشی ڈالنے کی نیت کی جا سکتی ہے ۔
سدا پیر و مرشد رہیں مجھ سے راضی
کبھی بھی نہ ہوں یہ خفا یاالٰہی (وسائلِ بخشش)
اِجتماع کی خُصُوصی ٹرین کے حوالے سے 6مَدَنی پھول
سُوال : سُنَّتوں بھرے اِجتماع کیلئے مختلف شہروں سے چلائی جانے والی خُصُوصی ٹرینوں کے حوالے سے ذِمَّہ داران کیلئے کچھ مَدَنی پھول اِرشاد فرما دیجئے ۔
جواب : سُنَّتوں بھرے اِجتماع کیلئے مختلف شہروں سے چلائی جانے والی خُصُوصی ٹرینوں
________________________________
1 - شعب الایمان، باب فی التعاون علی البر والتقوی، ۶ / ۱۱۵، حدیث : ۷۶۵۳ دار الکتب العلمیة بیروت
2 - مراٰۃ المناجیح، ۶ / ۵۸۱