ہے جس سے آپس میں اِتحاد اور یکجہتی پیدا ہوتی ہے اِسی سبب سے اِسلام نے اپنے ماننے والوں کو فریضہ ٔ حج کی اَدائیگی کے ذَریعے ایک ایسا اِنقلابی ماحول فَراہم کیا ہے جس کی مِثال دُنیا کی کسی قوم میں نہیں ملتی ۔
بہرحال دعوتِ اسلامی کے سُنَّتوں بھرے اِجتماعات میں حاضِری کی سعادت ہو یا اِنٹرنیٹ، مَدَنی چینل وغیرہ کے ذَریعے خُصُوصی نشست میں شِرکت ان میں فائدہ ہی فائدہ ہے کہ لوگ اِن اِجتماعات میں شِرکت کی بَرکت سے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوتے ہیں اور فی زمانہ دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول کسی نعمتِ عظمیٰ سے کم نہیں، اس مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو کر اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ ہزاروں لاکھوں لوگوں کی زندگیوں میں مَدَنی اِنقلاب بَرپا ہوا ہے اور وہ اپنے گناہوں سے تائِب ہو کر نمازی اور سُنَّتوں کے عادی بن گئے ہیں ۔
تُو آ بے نَمازی، ہے دیتا نمازی
خدا کے کرم سے بنا مَدَنی ماحول
گر آئے شرابی مٹے ہر خرابی
چڑھائے گا ایسا نشہ مَدَنی ماحول (وسائلِ بخشش)
کسی کو خوش کرنے کے لیے مَدَنی کام کرنا
سُوال : اپنے پیر و مُرشد یا ذِمَّہ داران کو خوش کرنے کے لیے مَدَنی کام کرنا کیا اِخلاص