سُناتے جس میں سَیِّدی اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحْمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت کا ذِکرِ خیر سُننے کو مِلتا جس کی وجہ سے مجھے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے اَپنا ئیَّت محسو س ہونے لگی ۔
اسی اَپنا ئیَّت نے مجھے پہلی بار 1985 کے سالانہ سُنَّتوں بھرے اِجتماع کی خُصُوصی نشست میں شِرکت پر اُبھارا چُنانچِہ میں بھی اسلامی بہنوں کے ساتھ اِجتماع میں شَریک ہوئی جہاں ہم نے پَردے میں رہ کر سُنَّتوں بھرے اِجتماع میں ہونے والا بیان سُنا اور رِقَّت انگیز دُعا مانگی ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اسی اِجتماع میں شِرکت کی بَرکت سے مجھے گناہوں سے توبہ کرنے کی سعادت اور فِکر آخرت نصیب ہو ئی ۔ اِس پر اِستقامت پانے کے لیے میں نے مَدَنی اِنعامات پر عمل کرنا شُروع کر دیا ۔ مَدَنی اِنعامات کی بَرکت سے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مجھے چل مدینہ کی سعادت بھی نصیب ہو گئی ۔ (1)
دوسری حِکمت یہ ہے کہ اِن سُنَّتوں بھرے اِجتماعات میں لوگوں کو جمع کرنے سے جہاں ان کی اِصلاح ہوتی ہے وہاں انہیں ایک روحانی ماحول بھی نصیب ہوتا
________________________________
1 - شیخِ طریقت، اَمیرِ اہلسنَّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے قافلے کے ساتھ حج و زیارتِ مدینہ کی سعادت سے مُشَرَّف ہونے کو دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں ”چل مدینہ“ کہا جاتا ہے ۔ چونکہعورت کے لیے شَرعی سفر میں محرم کا ساتھ ہونا ضَروری ہے ، اس لیے اَمیرِ اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ساتھ چل مدینہ کی سعادت پانے والی اسلامی بہنوں کے ساتھ ان کے محَارم بھی ہوتے اور اسلامی بہنیں الگ مکمل پَردے میں ہوتی تھیں ۔ (شعبہ فیضان مَدَنی مذاکرہ)