رِقت اور سوز و گداز حاصِل ہوتا ہے وہ گھر بیٹھے اِنٹر نیٹ ، مَدَنی چینل اور دِیگر ذَرائع سے سُننے والوں کونصیب نہیں ہوتا ۔ اِنٹرنیٹ کے ذَریعے سُننے والوں کی ایک تعداد آپس میں گفتگو (Chatting)میں مَصروف ہوتی ہے ، اِسی طرح مَدَنی چینل دیکھنے والے بھی آوازMute (بند)کر دیتے ہوں تو کیا تعجب! ظاہر ہے اس طرح رِقت و دِلجمعی تو کیا ملے گی، اُلٹا بیان بھی کچھ کا کچھ سمجھ آئے گا اور یوں اِجتماع کا سارا مقصد ہی فوت ہو جائے گالہٰذا جو اسلامی بھائی اِجتماع میں جانے کی قدرت رکھتے ہیں وہ ضَرور پابندیٔ وقت کے ساتھ اَوَّل تا آخر اِجتماع میں شِرکت کر کے اِس کی بَرکتیں لوٹیں اور جوکسی مجبوری کے سبب شِرکت نہ کر سکیں تووہ جیسے ممکن ہو اِجتماع سُن لیں ۔
خصوصی نشست کو نشر کرنا
سُوال : ٹیلی فون، اِنٹر نیٹ یا مَدَنی چینل پر بیان نشر (Relay یا Telecast)کرنے میں کیا حکمت ہے ؟
جواب : ٹیلی فون، اِنٹر نیٹ یا مَدَنی چینل پر بیان نشر (Relay یا Telecast) کرنے کی بہت سی حکمتیں ہیں ۔ جن میں سے ایک حِکمت یہ ہے کہ جو اسلامی بھائی کسی وجہ سے اِجتماعات میں شِرکت نہیں کر سکتے ان کی اور اسلامی بہنوں کی اِصلاح کا سامان ہو سکے اور اس میں ہونے والے سُنَّتوں بھرے بیانات کی بَرکتوں سے محروم نہ رہیں ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ ہزاروں کی تعداد میں اسلامی بھائی اور اسلامی